نشتر ٹائون زون میں منی پٹرول پمپ، گیس سلنڈروں کا کاروبار عروج پر

کاہنہ(نامہ نگار) ڈپٹی میئر نشتر ٹاون زون کاحکم مقامی انتظامیہ نے ما ننے سے انکار کر دیا منی پٹرول پمپوںاور ناقص گیس سیلنڈروں کا کاروبار عروج پر،تفصیلات کے مطابق نشتر ٹائون زون کے ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے مقامی انتظامیہ کو منی پٹرول پمپ اور ناقص گیس سلنڈرکے خلاف کا روائی کر نے کا حکم دیا لیکن مقا می انتظامیہ ڈپٹی میئر کے سامنے ڈٹ گئی اور حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا ڈپٹی میئر نے مز ید کہا کہ منی پٹرول پمپ مالکان کے پیچھے بااثر شخصیتوں کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے ان پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ منی پٹر ول پمپوں ،گیس سلنڈروں کی دوکانوں میں مزید اضافہ ہو تا جارہا ہے ہر مین روڈ پر منی پٹرول پمپ کی مشینیں لگاکر اور گیس سلنڈر رکھ کر سر عام فروخت کر رہے ہیں رشو ت نہ دینے والے مالکان کی منی پٹرول پمپ والی مشینیں اُٹھا لی جاتی ہے رشوت ملنے پر چند گھنٹے بعد ہی انتظامیہ چھوڑ دیتی ہے اور پھر سے کاروبار شروع ہو جاتا ہے۔ چند ماہ قبل کاہنہ مین بازار فیروز پورڑوڈ پر سلنڈر دھماکے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں مقامی پولیس اور نشتر ٹاون انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں مین فیروزپورروڑکاہنہ گجومتہ، صوئے آصل، پراناکاہنہ، کاچھاروڈ، چندرائے روڈ، جیل روڈ، چو نگی امرسدھو، بندیاں وال پل، آشیانہ روڈودیگرعلاقوں میں چل رہا ہے اہل علاقہ نے اس جان لیوا ناجائز کاروبار کو فوری طور پر بند کرنے اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن