نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گلوکی میں ہیڈ ماسٹر نے ٹیوشن نہ پڑھنے پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم محمد عبداللہ شفیق کو مار مار کر ادھ موا کر دیا‘ آنکھوں پر کاری ضرب لگنے طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں میوہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ طالبعلم کی آنکھوں کے پردوں کو نقصان پہنچا‘ آپریشن کے بعد بینائی ضائع ہو گئی تاہم طالبعلم کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے والدین نے روتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی سی گوجرانوالہ سے نوٹس لینے اور ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ طالبعلم کوٹلی مقبرہ سے گلوکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتا تھا۔ ہیڈ ماسٹر کئی ماہ سے اسے ٹیوشن کے لئے اکیڈمی میں آنے کے لیے مجبور کرتا تھا‘ انکار پر ہیڈ ماسٹر طیش میں آگیا۔