لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ آر اے بازار میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ارشاد اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر9 لاکھ روپے، برکی میں بلال کے گھر سے 6 لاکھ روپے، مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوئوں نے شوکت اور فیملی سے4 لاکھ روپے، راوی روڈ کے علاقہ میں سلیم کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے، شیراکوٹ میں اختر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے، غازی آباد میں اکرم اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے، مانگامنڈی میں تنویر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں عمران او راس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کینقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں عدنان سے ڈیرھ لاکھ روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں افضال سے ایک لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں ادریس سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی، گارڈن ٹاؤن اور شادمان کے علاقوں سے 3 کاریں جبکہ مزنگ، نشتر کالونی، وحدت کالونی، غازی آباد، باغبانپورہ، ٹاؤن شپ، ملت پارک کے علاقوں سے7 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔