پہلی سعودی خاتون کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی تقرری

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے جاپان میں قائم سفارتخانے میں پہلی سعودی خاتون کی بطور کمرشل اتاشی تقرری کردی گئی۔ سمر بنت مازن صالح پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر تعینات کیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے سمر بنت مازن کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔ سمر مازن نے سٹی یونیورسٹی لندن سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ز جبکہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو آپریشنزکی تعلیم مکمل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن