ماسکو (صباح نیوز)روس کے صدر چوتھی مدت کیلئے آج پیر کو حلف اٹھائیں گے۔ پیوٹن کی حلف برداری کے موقع پر حزب اختلاف نے مظاہرے کا پروگرام بنا رکھا ہے ، پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نیولنی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن حال ہی میں صدارتی انتخاب میں چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔