غزہ (نوائے وقت رپورٹ+ سنہوا) فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج حماس کی پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ ایک کارکن زخمی اور 6 گرفتار کر لیے گئے۔ صباح نیوز کے مطابق یورپی یونین یہودی آباد کاری پر وارننگ رپورٹ جاری کرے گی۔ صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپے مارے، چھڑپیں ہوئیں۔ ہائی سکول کا طالب علم گرفتار کر لیا گیا۔ 17 فلسطینیوں کو اردن جانے سے روک دیا گیا۔ گیس لائن اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والے راستے کو آگ لگانے کا الزام اسرائیل نے حماس پر لگا دیا۔