شہنشاہ اکبر نے غیر مسلموں کے ساتھ جو خیرسگالی اور رواداری کا برتاﺅ کیا وہ کوئی نئی بات نہیں تھی اس کی ابتدا آج سے تیرہ سو سال پہلے ہی ہمارے رسول نے کر دی تھی۔ انہوں نے زبان سے ہی نہیں بلکہ عمل سے بھی یہود و نصاریٰ پر فتح حاصل کرنے کے بعد نہایت اچھا سلوک کیا ان کے ساتھ رواداری برتی اور ان کے عقائد کا احترام کیا۔(ماﺅنٹ بیٹن کی تقریر کے جواب میں ۔ 14 اگست 1947ئ)