چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دیرپا امن اور صورتحال میں بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ،کراچی میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی قابل ستائش ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں امن بحال کرنے کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دیر پا امن اور صورتحال میں مزید بہتری کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔