ورلڈکپ میں کچھ دن باقی، قومی کرکٹ ٹیم تجربوں میں مصروف

اسلام آباد(صباح نیوز)ورلڈکپ میں کچھ دن باقی ہیں مگر قومی کرکٹ ٹیم تجربوں میں مصروف ہے۔ ٹی ٹونٹی میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبو کرایا گیاجو کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل کھیلی جانے والی سیریز میں محمد عامر کے پاس خود کو منوانے کیلئے آخری موقع ہے مگر اس کے باوجود بھی انہیں نہیں کھلایا گیا۔ ورلڈکپ میں چند دن باقی ہیں مگر ٹیم مینجمنٹ فائنل الیون بنانے میں ہی ناکام نظر آرہی ہے ۔ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد عامر کو شامل نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ انگلینڈ ٹور میں لیا جائے گا مگر انگلش ٹیم کے ساتھ کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں وہ ڈریسنگ روم سے ہی میچ دیکھتے رہے۔محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیامگر وہ وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ محمد حسنین نے چار اوورز میں 29 رنز دیئے۔دوسری طرف بلے باز اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے امام الحق بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...