لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پی سی بی کے کوئٹہ میں ہونیوالے گورننگ بورڈ اجلاس میں بغاوت کرنیوالے دو اراکین کے خلاف انضباطی کارروائی کیس میں چیئرمین پی سی بی نے ذاکر خان کو تفتیشی افسر مقرر کردیا۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے کوئٹہ اجلاس میں پیش آ نیوالے بغاوت کے معاملے میں 2اراکین شاہ دوست اور کبیر احمد خان کیخلاف قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزام پرمعاملے کاجائزہ لینے اورانکوائری کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ڈ ائریکٹرانٹرنیشنل آ پریشنزذاکرخان کوانکوائری آ فیسر مقرر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاکر خان نے دونوں ممبران کو 9 مئی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرزطلب کیا ہے ، کوئٹہ ریجن کے صدرشاہ دوست اورفاٹاریجن کے صدرکبیرخان کواس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرشوکازنوٹس بھجوایاگیاتھا، دونوں ممبران نے پی سی بی کے الزامات کو مستردکیاتھا۔دونوں اراکین نے گورننگ بورڈکے کوئٹہ اجلاس میں نعمان بٹ کے ہمراہ ایم ڈی کی تعیناتی اور نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو مسترد کرتے ہوئے بغاوت کی تھی۔
گورننگ بورڈ کے دوارکان کیخلا ف کارروائی‘ ذاکرخان تفتیشی افسرمقرر
May 07, 2019