برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،شہبازشریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میا ں شہباز شر یف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، آئندہ چند روز میں میرے میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو جائیں گے ، میڈیکل کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن واپس آجائوں گا ۔پیر کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے برطانیہ میں مستقل قیام کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان واپس آ جائوں گا ، برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے 8مئی 2019ء کو کینسر اسپیشلسٹ سے ملاقات ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو بدظن کرنے کیلئے مجھ سے متعلق بے بنیاد خبریں اڑائی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ شہبازشریف تین ہفتے قبل اپنی پوتی سے ملاقات اور طبی معائنہ کرانے لندن گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن