صدر،وزیراعظم کی رمضان کے مقدس مہینے کی پوری قوم کومبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پراپنے الگ الگ پیغامات میں پوری قوم کومبارکباد دی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو رمضان المبارک کی آمد پر قومی ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی حکومت عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی کے لئے رمضان پیکج کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار کے دوران بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن