سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 19 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 18 ارب 80 کروڑ روپے کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 594 ارب 50 کروڑ روپے کے 9 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیئے گئے پٹرولیم مصنوعات کی ٹیسٹنگ سہولتوں کی بہتری کیلئے 29 کروڑ 61 لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا آزاد کشمیر، اسلام آباد، گلگت، بلتستان میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے چار ارب 77 کروڑ روپے کراچی میں اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے دو ارب 34 کروڑ روپے آواران میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن ٹرانسمین لائن کیلئے ایک ارب 19 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی نو شہرو قیدوز میں 520 کے وی مورو گرڈ کی تعمیر کا منصوبہ ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...