خیرپور میں گھر سے ساس، ماں اور بیٹے کی گردن کٹی نعشیں برآمد

خیر پور (صباح نیوز) خیرپور میں گھرسے ساس، ماںاور بیٹے کی گردن کٹی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ المناک واقعہ پنج ہٹی محلہ میں پیش آیا۔ اہل علاقہ نے بدبو آنے پر گھر میں جا کر دیکھا تو چار سال کے عبدالباسط،والدہ 20 سالہ سریا اورساس 40سالہ شہناز کی گردن کٹی نعشیں ملیں۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دی ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتولین کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق قتل دشمنی یا غیرت کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...