اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز، آئی جی اسلام آباد، گلگت ،آئی جی آزادکشمیر ،سابق آئی جی سید محسود شاہ، شوکت جاوید، طارق کھوسہ، افضل شگری، اسد جہانگیر خان، چوہدری افتخار احمد، فیاض خان طور ،سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین اور اے آئی جی لیگل اسلام آباد کامران عادل، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پشاور شیر اکبر کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت پولیس کی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، ریفارمز کے حوالے سے سفارشات پر غور
May 07, 2019