لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایس پی انوسٹی گیشن قصور محمد معاذ ظفر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں سنٹرل پولیس آفس رپوٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد معاذ ظفر کو ایک انکوائری میںکرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔