اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزم ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کے حوالے سے فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔
بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ اور دیگر ملزمان کی بریت پر دلائل کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت آج اسلامآباد کی احتساب عدالت میں ہونا تھی تاہم فاضل جج ارشد ملک کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا۔ جبکہ مقدمے کے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی 15مئی کو ہی سنے جائیں گے جبکہ مرکزی کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
May 07, 2019