سندھ ہائیکورٹ نے سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے دو ماہ کا چالان جاری کرنے والے سکولوں کو ایک ماہ کا چالان واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نجی سکولوں کی من مانی پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار نجی سکولوں کی جانب سے زائد فیس وصول کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا حکم واضح ہے،نجی سکول اس پرمن وعن عمل درآمد کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...