اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ پی کے 100سے 115میں انتخابات 2جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران آج (منگلکو) پبلک نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی (9)سے 11مئی تک وصول کئے جائیں گے اور 18مئی تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔امیدوار 22 مئی تک ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے اور ان اپیلوں کو ایپلٹ ٹربیونل 27مئی تک نمٹائیں گے ۔جبکہ 28مئی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی جائیںگی ۔جبکہ امیدوار 29مئی کو انتخابات سے دستبردار ہو سکین گے۔ جبکہ 30 مئی کو الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ان حلقوں کی انتخابی فہرستیں منجمد ہو گئی ہیں۔ جبکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالہ سے پابندیاں بھی لاگوہوگئی ہیں۔ پی کے 100سے پی کے 115میں پہلی بارانتخابات ہوں گے اور دو جولائی کو پولنگ ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی 16 نشستوں کے پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق16 حلقوں میں پولنگ 2 جولائی ہو گی،ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔