وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ،مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے مالی سال 18-2017 پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ ارکان کو تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔بائیولوجیکل اور ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل کا بل پیش کرنا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ میں پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ وزارت بنانے کی قومی اسمبلی سے منظور قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ورکرز ریکروٹمنٹ سے متعلق پاکستان سعودی عرب کے درمیان معاہدہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اقبال اکیڈمی لاہور کی گورننگ باڈی میں خرانچی کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں دی گئی جسے کابینہ سے منظور کیا جانا تھا۔ تاہم کابینہ اجلاس میں منظوری سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن