82فیصد شہریوں نے حکومتی پالیسیوں پر اظہاراطمینان کردیا:عبدالعلیم خان

لاہور (نیوز رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی رائے درست ثابت ہوئی ہے اسی لیے82فیصد شہریوں نے حکومتی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کورونا وائرس کے مقابلے کے لحاظ سے بہتر ملکوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایک ماہ میں مزید22فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہوئی ہے۔عبدالعلیم خان نے گیلپ سروے کی رپورٹ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کورونا سے درست طریقے سے نمٹنے کا اعتراف باعث اطمینان ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جائے۔

ای پیپر دی نیشن