نارنگ منڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ہنماء اور امیدوار حلقہ پی پی 135چوہدری افتخار احمد بٹرنے کہا ہے کہ نیب کا کام عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا نہیں نیب کا شفاف احتساب کے عمل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں شہباز شریف عمران نیازی کی طرح بھگوڑے نہیں ہیں انہوں نے نارنگ منڈی میں رانا کاشف الرحمان محمد فیاض بٹراور مظہر عباس بٹر کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ہیلی کاپٹر کیس میں مفرورہیں عمران نیازی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم کی کرسی کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں ۔