شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پار ٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی عالمی وباء کے دوران اگلے محاذوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے صحت کا عملہ وبا سے بُری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ وباء کے دوران تعمیراتی صنعت کے لئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان انسانی زندگی پر نفع کو ترجیح دینے کے مترادف ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کر سکتا ہے اس وقت صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر،نرسیں کرونا سے متاثرہورہی ہیں:رہنماپیپلزپارٹی
May 07, 2020