ننکانہ:ٹریفک حادثات میں6خواتین سمیت 15 افراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میںچھ خواتین سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چک بورالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 50سالہ محمد امین گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ شاہکوٹ روڈ پرو اقع جدید ملز کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 45سالہ صابر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ چک ٹوآنہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 33سالہ سخاوت علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ بھوڑو سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہوکر الٹ گیا۔

ای پیپر دی نیشن