شرقپور شریف (نامہ نگار )کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں سیوریج نظام ،پی سی سی گلیوں کی درستگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں شرقپور کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھاجائے گا اور ان کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے معززین شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی گئی ہے تاکہ غیر معیاری مٹریل کے استعمال کو روکا جاسکے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابق ایم این اے وضلع ناظم شیخوپورہ نے شہر کے اندر جاری ترقیاتی منصوبے کا وزٹ اور برج اٹاری میں پختہ سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد ساجد ایڈووکیٹ ،چیف آفیسر ملک محمد منشاء احسن حاجی محمد اسلم آرائیں، طارق محمود ملک کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
کروڑوں کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں: جلیل شرقپوری
May 07, 2020