اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک حقیقت ہے۔ منصوبے میں رکاوٹ نہیں، خنجراب سے گوادر تک روٹس کی تکمیل کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ سی پیک قومی منصوبہ ہے۔ دوسرا مرحلہ جلد شروع ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں زرعی، صنعتی، شعبوں پر توجہ مرکوز ہے۔ تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ چاروں صوبوں میں اتقصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے۔ گوادر کی ترقی کے منصوبے دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری ہے۔ چین پاکستان میں پیسٹ کنٹرول سنٹر قائم کرے گا۔ بہترین پیداوار کے حصول کیلئے بیجوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔ بیس ہزار پاکستانی طلباء سکالر شپ پر چین جائیں گے۔