رائے ونڈ(نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر کے کوآرڈی نیٹر فیض الحسن فیضی جٹ نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے جس میں صوبے بھر کی سلون، باربر شاپس کو ایک مخصوص وقت کے لئے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے 3 روز میں ایس او پیز تیار کی جا رہی ہیں جس کی بعد سلون اور باربر شاپس کو ان پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے مقرر کردہ وقت پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔