لاہور (سٹاف رپورٹر)بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث عناصر سے برآمد کی گئی قومی دولت حکومتی خزانے میں مرحلہ وار جمع کرانے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے گذشتہ روز11کروڑ10لاکھ مالیت کے چیک متعلقہ حکام کے حوالے کردیئے ۔ رقوم پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس، ایل ڈی اے حکام و دیگر کیخلاف بوگس پلاٹوں کے کیس، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ودیگر کیخلاف کرپشن کیس، پان پتہ کسٹم ڈیوٹی کرپشن کیس اورسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن حکام کیخلاف مقدمات میں پلی بارگین قانون کے تحت ملزمان سے وصول کی گئیں۔