اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی اقامت گاہوں پر عبادت کی اجازت ہے۔ یہ بات سعودی عرب کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔