گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے تحصیل بھر میں اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہلاک ہو نے والے دونوں افراد کی تدفین گزشتہ شب 12 بجے کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں کرونا پروٹوکول کے تحت کردی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی خان ذوالفقار خان ایس ایچ او میاں عمران عباس چیف آفیسر عمر شجاع اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں رہائش پذیر نواحی گاؤں دلمی کا 64 سالہ محمد سلطان کچھ روز قبل بینظیر ہسپتال میں داخل ہوا جہاں انکی کرونا رپورٹ پازیٹو آئی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وفات پا گیا ان کی تدفین نواحی گاؤں دلمی میں کی گئی جبکہ مجید موڑ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ بابو پرویز جو راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے ہولی فیملی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ان کی تدفین بھی رات گئے مجید موڑ کے قبرستان میں کرونا پروٹوکول کے تحت کی گئی کرونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی تدفین رات گئے سخت حفاظتی احتیاطی انتظامات کے تحت کی گئی اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکار بھی موجود تھے تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے اب تک کرونا وائرس کے سبب 8افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گوجرخان سے تعلق رکھنے والے کووناکے مز ید دو افراد جاں بحق ہو گئے
May 07, 2020