فلور ملزکورونا کی وباء کے پیش نظر خصوصی رعایت دے رہی ہیں

مانکیالہ(نامہ نگار) فلور ملز ایسوسی ایشن کے وائیس چیئرمین شیخ محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوشش سے فلور ملز اپنے صارفین کو رمضان المبارک اور کورونا کی وباء کے پیش نظر خصوصی رعایت دے رہی ہیں گندم کا پرانا ریٹ 1375 روپے تھا جب کہ حکومت نے نیا ریٹ 1400 روپے مقرر کیا ہے جس سے آٹے کا تھیلا 800 روپے ہو گیا ہے جب کہ رمضان کے بعد ایکس مل ریٹ 815 روپے ہو جائے گا مگر ملز مالکان رمضان المبارک کے پیش نظر اپنے صارفین کو اب بھی فی تھیلا 783 روپے میں فراہم کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ صارفین اس سہولت سے پورا ماہ رمضان مستفید ہو سکیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن