ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکی سڑکو ں پر ،ٹریفک کی روانی بحال ہوجانے کے نتیجہ میںعلاقہ بھرمیںتعمیراتی شعبہ کی سرگرمیوںمیںزبردست اضا فہ ہوگیاہے،اورعام دیہاڑی دارمزدوروںسمیت د یگرلوگوںکیلئے بھی روزگارکے دروازے کھل گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعمیراتی صنعت کوپوری رفتارکے ساتھ چلائے جانے کے احکامات واقدامات قابل تعریف ہیں،جبکہ وفاقی وزیرغلام سرورخان،ایم پی اے عمارصدیق خان کی خصوصی کاوشوںسے تعمیراتی میٹریل کی نقل وحمل کیلئے ٹیکسلاکی سڑکوںسے ٹریفک کی روانی جاری کر نے کے احکامات بھی قابل ستائش ہیں،اورہم غلام سرورخان کابھرپوراندازسے شکریہ اداکرتے ہیںکہ انہوںنے ٹیکسلاتااحاطہ درجنوںدیہات کے بسنے والے ھزاروںخاندانوںکی معاشی مشکلات کوسا منے رکھتے ہوئے ایک بہترین فیصلہ کی طرف ہماری معاونت کی،جس پرہم ان کے شکرگزارہیں،ان خیا لات کااظہارچیئرمین حاجی محمدرفیق خان،الحاج محمدعظیم خان،حاجی راجہ جمشیداختر،حاجی ملک غلام مصطفی ودیگرنے ایک مشترکہ بیان میںکیا، انہوں نے کہاکہ جوعناصرٹیکسلاکی سڑکوں سے تعمیراتی میٹر یل کی نقل وحمل کیلئے چلنے والی ٹرانسپورٹ کوبندکرنا چا ہتے ہیں،وہ اس علاقہ کے عوام بالخصوص عام دیہا ڑ ی دارمحنت کش مزدوروںکے روزگارکے دشمن ہیں، ٹیکسلاکی سڑکوںسے ہیوی ٹریفک کاگزرنا،آئین پا کستان میںدیئے گئے تحفظ کے عین مطابق ہے ،ٹیکسلاتااحاطہ ہرو،بھلڑفاروقیہ تک لاتعدادتعمیراتی میٹریل کے مراکزقائم ہیں،جہاںسے ھزاروںخا ندانوںکاروزگاروابستہ ہے،کرش بجری،خاکہ اور سریاسیمنٹ کی نقل وحمل پرپابندی اٹھ جانے سے ھزاروںخاندانوںمیںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ہے،اورعام دیہاڑی دارمزدوروںکیلئے’’خوشحالی کا دروازہ‘‘کھلنے کی امیدروشن ہوگئی ہے،انہوںنے ٹیکسلاکی سڑکوںسے ٹریفک کی روانی بحال کیئے جا نے کے عمل کوسراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ فیصلہ سے تعمیراتی شعبہ میںانقلابی ترقی پیداہوگی ،اورد یگرلو گو ںکیلئے بھی مزیدروزگارکے ذرائع پیداہو نگے ۔