راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا)نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی آئی ایف ایس ریٹنگ کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مالی اور انتظامی لحاظ سے مستحکم قرار دیا ہے۔یہ فیصلہ اعلیٰ مالی و انتظامی کارکردگی، گڈ گورننس، کلیمزکی بر وقت ادائیگی، مضبوط مالی پوزیشن ، ذمہ داری ادا کرنے کی صلاحیت شاک برداشت کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پاکراکے مطابق کمپنی نہ صرف مضبوط مالی بنیاد پر استوار ہے بلکہ پالیسی ہولڈروں اوردیگر تمام پارٹیوں سے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن اور کارکردگی مستحکم ہے ۔پاکرا کے مطابق موجودہ اقتصادی حالات کی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کے نتائج سامنے آنے میں وقت لگے گا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاںشاہدنے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید سرمائے کا انتظام کر رہے ہیں
پاکرانے یونائیٹڈ انشورنس کی کریڈٹ ریٹنگ کو برقراررکھا ،میاں شاہد
May 07, 2020