موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس ڈیلرز کا15مئی تک دکانیں کھولنے کا مطالبہ

کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ماسپیڈا) نے حکومت سے آٹو پارٹس کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ماسپیڈا کے سینئروائس چیئرمین ناصر مقبول اور وائس چیئرمین عارف صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر کراچی مس عاصمہ بتول سے انکے دفتر میں ملاقات کی اورکووڈ19کے سبب جاری لاک ڈائون کی وجہ سے موٹر سائیکل آٹوپارٹس کے تاجروں اور ملازمین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ناصر مقبول نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز)پر عملدرآمد کیلئے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز کے تحت حکومت نے 15رمضان تک دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی تو کراچی کی تمام موٹر سائیکل اسپیئرپارٹ مارکیٹوں کی دکانیں پندرہ رمضان سے کھول دی جائیں گی۔ناصر مقبول نے کہا کہ آٹوپارٹس مارکیٹ ہفتے میں4روز صبح9بجے سے شام5بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے،تمام دکاندار،ورکرز ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں گے اور ریٹیل کسٹمرز کو دکان تک آنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ وہ دکان سے دور رہے گا اور لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن