ٹوکیو (شِنہوا)جاپانی نوبل انعام یافتہ تاسوکو ہونجو نے ان دعوں کی تردید کی ہے کہ چین نے نوول کوروناوائرس تیار کیا اور کہا ہے کہ یہ افواہیں خطرناک حد تک پریشان کرنے والی ہیں۔کیوٹو یونیورسٹی کی جانب سے 27 اپریل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں 78 سالہ جاپانی پروفیسر نے کہا کہ انہیں اس بات پر بہت دکھ ہے کہ ان کا اور کیوٹو یونیورسٹی کا نام غلط الزامات اور غلط معلومات پھیلانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ہونجو جنہوں نے فزیالوجی یا میڈیسن میں 2018 کا نوبل انعام جیتا تھا، نے کہا کہ یہ وقت ہم سب کے لئے خاص طور پر ہمارے واسطے اہم ہے کہ ہم اپنے کیریئر کو سائنسی تحقیق میں لگاییں اور اس مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لئے مل کر کام کریں۔ ہونجو نے کہا کہ اس مرحلے میں جب بیماری کے علاج کے لئے دکھوں کے مزید پھیلا کو روکنے اور نئی شروعات کا کے لئے ہماری ساری توانائیاں درکار ہیں وبا کی ابتدا کے بارے میں غیر یقینی دعوں کو پھیلانا خطرناک حد تک پریشان کن ہے۔