لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30 اپریل تک 4523 کیسز نمٹا دیئے

اسلام آباد (نا مہ نگار) لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30 اپریل 2020؁ تک 4523 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اپریل 2020کے دوران 33نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے ۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6661 ہوگئی۔ جن میںسے قومی کمیشن نے 30 اپریل 2020؁ تک4523 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیںاور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2138ہے جن کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے اپریل 2020 ؁ کے مہینے میں انکوائری کمیشن نے26سماعتیں اسلام آباد میںکیں جبکہ کراچی ،لاہور ،کوئٹہ اورپشاور میںسماعتیں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاوٗن کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیںگی ۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے0 3 اپریل2020 ؁ تک4523 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیںبھی کیں۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...