نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس، لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے سفارشات تجویز

May 07, 2020 | 10:50

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عائد کی گئی لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے لئے کئی سفارشات تجویز کی ہیں۔

یہ سفارشات اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئیں۔ جس کی صدارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر اسد عمر نے کی۔

سفارشات میں موثر قواعد وضوابط پر عملدرآمد کے بعد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بحالی، تعمیراتی شعبے کا دوسرا مرحلہ، خریداری مراکز کھولنے اور اسلام آباد میں دیگر مختلف محکموں کو فعال کرنا شامل ہے۔اجلاس کے شرکا نے دکانوں کے اوقات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے اور پھر شام آٹھ بجے سے رات دس بجے تک بڑھانے کی تجویز دی۔

رمضان المبارک کے آخری پندرہ روز میں مذہبی اجتماعات کے لئے قواعد وضوابط میں تبدیلی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں