حیدرآباد(آئی این پی ) جج اور وکیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی کرونا کی رپورٹ مثبت آگئی جب کہ ایک سول جج اور ایک وکیل کا کرونا وائرس ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آچکا ہے۔ کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے تمام عدالتی امور20 مئی تک بند کردیئے۔
حیدرآباد: جج اور وکیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند
May 07, 2020