جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8588 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گزشتہ روز اب تک سب سے زیادہ 615 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ یہ جنوبی امریکہ کے ملک میں اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔برازیل کے محکمہ صحت کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8588ہوگئی ہے۔ برازیل کے وزیر صحت نیلسن ٹیچ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مختلف شہروں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اب لاک ڈاون کا فیصلہ کرے گی۔ برازیل کے صدر اب تک مہلک کورونا وائرس کی وبا کی سنگینی سے انکار کر رہے ہیں اور لوگوں کو کام جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 126611 تک پہنچ گئی ہے۔