تہران (صباح نیوز)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اب وہ نیوکلیئر ڈیل جوائنٹ کمپری ہینشن پلان آف ایکشن(جے سی پی او اے)میں دوبارہ شامل ہونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کاکہنا تھا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور صدر ٹرمپ نے 2 برس قبل نیوکلیئر ڈیل سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کرکے سوچا تھا کہ زیادہ سے زیادہ دبائو ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وہ پالیسی بری طرح ناکام ہونے پر اب امریکہ جے سی پی او اے کا دوبارہ حصہ بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر روحانی سے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ کرونا سے جنگ لڑنے میں ایران کی مدد میں سنجیدہ ہے تو اسے پہلے غیر قانونی پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔
جاپانی وزیراعظم کو فون: امریکہ کرونا سے جنگ لڑنے میں سنجیدہ ہے تو غیر قانونی پابندیاں اٹھائے: حسن روحانی
May 07, 2020