نواب شاہ(بیورورپورٹ)نادرا دفاتر احتیاطی تدابیر کے تحت کھول دئیے گئے خواتین اور مردوں کا جمع غفیر کورونا کی وبا پھیلنے کا خدشہ سندھ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی مہلک وباکے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تماتر احتیاطی تدابیر مساجد اور تجارتی مراکز بند کرانے تک محدود سبزی فروٹ منڈی، بینکوں اور امدادی رقوم سے متعلق سینٹر کارروائی سے مستشنی قرار حکمرانوں نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا مرکز مساجد اور تجارتی مراکزکو قرار دیکر بند کرادیا دیگر پرہجوم مقامات کاروائی سے مستشنی نادرا کے دفاتر بھی احتیاطی تدابیر کے بغیر کھول دئیے گئے حکومتی احکامات پر کھلنے والے نادرا دفاتر پر سیکڑوں خواتین اور مرد جمع ہوگئے نادرا آفس کے باہر سیکڑوں خواتین جتھوں کی صورت ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر جمع ہوگئیں نادرا عملہ نے حکومتی احتیاطی تدابیر حوا میں اڑادیں آفس کے باہر کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نھی کی گئیں خواتین پولیس اہلکار بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے میں ناکام رہیں خواتین کا مجمع منتشر نہ ہوا شہر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مساجد بند کراکر امت مسلمہ کو سجدوں سے محروم کرکیایک طرف حکمران اللہ کے غصہ کو بھڑانے اور ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں وہیں نادرا آفس۔بینک اور سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے عوامی رش کے مقامات پر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرانے والی ضلعی انتظامیہ کے عمل سے مہلک وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے وہیں عوام کے ذہنوں میں دہرے معیار پر شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں۔