وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے صوبائی صحت کمیشن نے کہاہے کہ بدھ کے روز صوبہ میں نوول کروناوائرس کا کوئی نیا مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 4اپریل سے لے کر مسلسل 33روز تک ہوبے میں میں نوول کروناوائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔بدھ کے روز تک صوبہ میں نوول کروناوائرس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں ہے۔بدھ کے روز 6نئے کیسز آئے جبکہ13کو قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد تاحال صوبہ میں بغیر علامات والے626کیسز طبی نگرانی میں ہیں۔بدھ کے روز تک صوبہ میں نوول کروناوائرس کے مریضوں کے 2لاکھ82ہزار865قریبی رابطہ کاروں کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 1 ہزار 118تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔بدھ کے روز تک ہوبے میں نوول کروناوائرس کے68ہزار128مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 50 ہزار 333 صوبائیصدر مقام ووہان میں ہیں۔ہوبے نے 2 مئی سے نوول کروناوائرس پر ہنگامی ردعمل بلند ترین سطح سے کم کر کے دوسرے درجہ پر کر دیا تھا۔