پولٹری سیکٹر کے بارے میں نامناسب القابات مناسب نہیں : ایسوسی ایشن

 لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نے مشیر برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس بریفنگ میں پولٹری انڈسٹری کو مافیا جیسے نامناسب القابات دینے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان سے یوں لگتا ہے کہ جیسے انہیں پولٹری انڈسٹری کے متعلق بالکل بھی علم نہیں ہے۔ پولٹری سیکٹر کو مافیا جیسے نامناسب القابات سے نوازنا مناسب نہیں ہے۔اس امر کا اظہارگزشتہ روز پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن