حیدرآباد و کراچی میںبیس بال اکیڈمیز کا منصوبہ

کوٹری (اسپورٹس ڈیسک) حیدرآباد و کراچی میں خاور شاہ سندھ بیس بال اکیڈمیز کا باقائدہ آغاز کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد ہوگا"۔ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان نے مذکورہ اعلان سندھ اکیڈمیز کے کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے ہمراہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ سے ضروری میٹنگ کے بعد کیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال اور خاور شاہ فائونڈیشن کے تعاون سے ملک بھر میں اکیڈمیز قیام سے بیس بال کھیل میں بہتری آرہی ہے اور سندھ میں مذکورہ اکیڈمیز کے قیام کا اعلان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔اجلاس میں سید فخر علی شاہ نے موجودہ صورتحال اور گزشتہ برس کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اکیڈمیز کے قیام کو ہی کھیل اور کھلاڑیوں کی بقا کا موئثر زریع قرار دیا کہ جنکی بدولت ٹیلینٹ کو انکے نزدیک ترین علاقوں میں ایس او پیز کے مطابق تربیت مل سکے گی۔ اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے بتایا کہ نہ صرف حیدرآباد اور کراچی میں اکیڈمیز کی تیاریاں مکمل ہیں بلکہ انکے مضافاتی ضلعوں میں بھی برانچز بھی قائم ہونگیں جنکی افتتاحی تقاریب گزشتہ ماہ میں ہونا تھیں۔ اس ضمن میں فی الوقت ہم دیگر کووآرڈینیٹرز عامر سلیم، عمران خان، محی الدین شیخ،عائشہ ارم اور لوکل کووآرڈینیٹرز، کوچز اور کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...