والیٹا (اے پی پی)یورپی ملک مالٹا کی خاتون اول کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوانے کے بعد اسی روز کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزفیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی اہلیہ لیدیا ابیلا کے ویکسین لگوانے کے بعد اسی دن کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی 9 سالہ بیٹی جیورجیا مئی کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔