پی جے پی کوسیاسی آکسیجن کی ضرورت،لوگ اسے ہرانے کیلئے متحد ہوں:ممتابینرجی

May 07, 2021

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مرکز میں بی جے پی حکومت کو شدید نشانہ بنا تے ہوئے کہاہے کہ بنگال انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے اور لوگوں نے یہ ظاہر کیا ہے۔ جمہوریت میں آخر میں لوگوں کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بی جے پی کو اب سیاسی آکسیجن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ یہ لوگوں کوپسندہے۔لوگوں نے راستہ دکھایا ہے۔ جمہوریت میں آپ کو ہمت اور تکبر کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ممتابنرجی نے کہاہے کہ بی جے پی ایک فرقہ وارانہ جماعت ہے ، وہ تنگ کرنے والے ہیں ، جعلی ویڈیوز استعمال کرتے ہیں ، اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہیں ، ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ بی جے پی ملک کے وفاقی نظام کو ختم کرناچاہتی ہے علاوہ ازیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حلف برداری کے بعد اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ریاست بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے اعلان کیا  ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر مطالبہ کریں گی کہ ریاست کے ہر شہری کو مفت میں کرونا ویکسین فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں