اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی۔ صدر مملکت نے ویکسین کی دوسری ڈوز ترلائی کے ویکسی نیشن سینٹر میں لگوائی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پہلی ڈوز مارچ میں لی تھی مگر اس کے بعد کرونا ہوا، دوسری ڈوز گزشتہ روز لگوالی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد کی ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور چھ فٹ کے فاصلے کی احتیاط رکھیں۔