دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کرونا کے شکار ایک شخص کو پانی پلانے کی کوشش کرنے والی بیٹی کی ویڈیوکافی وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اندھرا پردیش کے شہر شری کاکو لام میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ شخص کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تو اسے علاقے کی جانب سے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ کھیتوں کے قریب بنے ایک ہٹ میں رہائش اختیار کرے۔ رپورٹس کے مطابق کرونا کے باعث اس شخص کی حالت غیر ہو گئی اور وہ زمین پر تڑپنے لگا، زمین پر تڑپتے باپ کو دیکھ کر 17 سالہ بیٹی سے رہا نہ گیا اور باپ کو پانی پلانے کے لیے بھاگ کر ان کے پاس جانے لگی۔ تاہم وبائی مرض کے خوف کے باعث بیٹی کی ماں نے اسے زبردستی باپ کے قریب جانے سے روک دیا اور لڑکی اپنے باپ کو تڑپتا دیکھتی رہی۔
کرونا کا خوف‘ اپنے بھی پرائے اور سنگدل بن گئے
May 07, 2021