شیخوپورہ، فیروزوالا ( نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)جی ٹی روڈ کی آبادی مریدکے (محلہ احمد پورہ) میں مقدمہ بازی کی بنا پر سلامت علی نے اپنے بیٹے کی مدد سے مخالف کے مکان کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مخالف کی دو کمسن بچیاں جل کر جاں بحق ہو گئیں ۔محلہ احمد پورہ کے فیاض احمد اور سلامت علی کے درمیان مقدمہ بازی کچہری فیروزوالہ میں چل رہی ہے اسی رنج پر سلامت علی نے اپنے بیٹے شان سلامت کے ہمراہ فیاض احمد کے مکان میں داخل ہو کر کمرے کو آگ لگا دی جس کیوجہ سے فیاض احمد کی دو بیٹیاں پانچ سالہ فضا اور ڈیڑھ سالہ ذرئیہ کمرے میں سو رہی تھی آگ کی زد میں آ گئیں۔فیاض احمد نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے مریدکے سٹی پولیس کو درخواست دے دی ۔درخواست میں فیاض احمد نے مزید بتایا کہ مکان کوآگ شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ مخالفین نے لگائی ہے ۔