ملکی برآمدات مسلسل 7ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد 

May 07, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)قومی برآمدات کا حجم  رواں مالی سال میں مسلسل 7 ویں ماہ کے دوران2  ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق 2011 کے بعد پہلی مرتبہ ملکی برآمدات مسلسل سات مہینوں کے دوران دو ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔ اپریل 2021 کے دوران برآمدی حجم 2.191 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل میں برآمدات کا حجم 18.408 ارب ڈالر رہا تھا تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل21 ۔2020کے دوران برآمدات کی مالیت 20.879 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔

مزیدخبریں